مریم نواز نے گورنر پنجاب سے متعلق مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا بیان نہیں دیا،عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے گورنر پنجاب سے  متعلق مرضی کے وائس چانسلر  لگانے کا بیان نہیں دیا،عظمیٰ بخاری

لاہور ( این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کر دی ۔

 عظمیٰ بخاری نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا کوئی بیان نہیں دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے بچوں کے مستقبل کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے نہ اس پر سیاست کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں