یکم اکتوبر سے ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30فیصد تک اضافہ

یکم اکتوبر سے ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،آئی این پی)ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، این ایچ اے نے ٹال پلازوں پر ٹال ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا،ٹال پلازوں پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا۔

 اسلام آباد تا پشاور موٹر وے پر کار کا ٹال ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے ،ویگن کا 550 سے بڑھا کر 720 روپے ،بس کا 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے اور ٹرک کا 1500 سے بڑھا کر 1950 روپے مقرر کیا گیاہے ۔ لاہور عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ۔ ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹال ٹیکس بڑھادیا گیا ۔نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹال ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے ، ویگن کا 90، بس کا 170 روپے مقرر کردیا گیا ۔ نیشنل ہائی ویز پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹال ٹیکس 210 روپے ، آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا 460 روپے مقرر کیا گیا۔ این ایچ اے کوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75 ،میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی اور خانسر ٹال پلازوں پر بھی ٹیکس بڑھا دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں