رئوف حسن پی ٹی آئی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر ،شیخ وقاص اکرم مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہونگے

رئوف حسن پی ٹی آئی تھنک ٹینک  کے سربراہ مقرر ،شیخ وقاص اکرم  مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہونگے

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن کو پی ٹی آئی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کر دیا گیا جبکہ شیخ وقاص اکرم کونیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دونوں عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔واضح رہے کہ رؤف حسن نے مشکل ترین حالات کے باوجود پی ٹی آئی میں بطور سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں نبھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں