عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو ، ڈی جی ایف آئی اے ہائیکورٹ طلب

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو ، ڈی جی ایف آئی اے ہائیکورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی بیرون ملک دورے کی ٹریول ہسٹری پیش کی جائے ۔ سماعت پر عظمیٰ بخاری اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں جس پر سرکاری وکیل نے بتایا وہ سرکاری دورے پر چائنہ ہیں ہفتے کا وقت دیدیں چیف جسٹس نے کہا ڈی جی واپس کب آئینگے وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا معلومات لیکر بتائینگے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ایک اتھارٹی ملک سے باہر جا رہی ہے ، آپکو واپسی کا ہی علم نہیں ، آئندہ سماعت پر ڈی جی کے باہرجانے پر این او سی بارے بتایا جائے ۔عظمیٰ بخاری کے وکیل نے بتایا فلک جاوید کے اکاؤنٹ سے ہی ایک اور ٹویٹ کیا گیا، عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ آپکی رپورٹ کہاں  تک پہنچی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے کو عادت ہے لوگوں کو بلا کر گرفتار کرنے کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی سے کیس پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ۔ بعدازاں عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے مگر پیچھا نہیں چھوڑو نگی ۔جب قانون ایکشن لیتا ہے تو انکے والدین یہاں آکر مظلوم بن جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں