پنجاب یونیورسٹی میں قابل وی سی لگایا ، مریم نواز کو مبارکباد:حسن مرتضیٰ ، جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے

پنجاب یونیورسٹی میں قابل وی سی  لگایا ، مریم نواز کو مبارکباد:حسن  مرتضیٰ ، جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آنیوالے چیف جسٹس سے پیپلز پارٹی قطعی خوفزدہ نہیں،امید ہے وہ انصاف کے تقاضے پورے کرینگے۔

وہ پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں رانا جواد،میاں ایوب، تنویر اشرف کائرہ،احسن رضوی،چودھری اسلم گل ،جمیل منج اور رائے شاہ جہاں بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے الگ الگ دو کیک کاٹے گئے ، کیک پرجیالے ٹوٹ پڑے ، جیالوں کے منہ اور کپڑے بھی کیک سے خراب ہو گئے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی وی سی لگانا چاہتی ہے نہ ہمارا کوئی من پسند ایجنڈا ہے ۔چاہتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کے معاملات سیاست کی بجائے افہام و تفہیم سے حل ہوں،جامعہ پنجاب میں قابل وی سی لگایا گیا ہے ،انہیں متنازعہ مت بنائیں۔مریم نواز کو مبارکباد دیتا ہوں، گورنر چانسلر ہیں اور انکے اختیارات بھی ہیں۔ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ہوا دینگے تو اچھا پیغام نہیں جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں