پھالیہ:جائیداد منتقل نہ کرنے پر کلہاڑے سے باپ قتل کر دیا

پھالیہ:جائیداد منتقل نہ کرنے پر  کلہاڑے سے باپ قتل کر دیا

پھالیہ (نامہ نگار )ڈفر گاؤں میں جائیداد منتقل نہ کرنے پر ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے باپ کو قتل کر دیا مقدمہ درج ملزم فرار۔

تفصیلات کیمطابق ملزم عمر فاروق اپنے باپ غلام سرور کے ساتھ رہتا تھا۔ باپ بیٹا گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے ۔ملزم اپنے والد سے  زمین اپنے نام منتقل کروانا چاہتاتھا، گزشتہ روز بھی اس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے باپ کو شدیدزخمی کر دیا ، جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ گوجرہ پولیس نے مقتول کے بھائی شوکت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں