کھڈیاں :دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر باپ، بیٹا سمیت 3جاں بحق
کھڈیاں خاص،قصور (نمائندہ دنیا) موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق، 2خواتین شدیدزخمی ، نواحی گاؤں چور کوٹ کے رہائشی امانت علی اپنی بیوی سلمیٰ بی بی کے ہمراہ دھالہ کلاں آرہے تھے۔
کہ سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سے بری طرح ٹکرا گئے جس پر باپ بیٹا 50 سالہ محمد حسین اور 8 سالہ مظہر سوار تھے ،جس کے نتیجے میں امانت علی اور باپ بیٹا محمد حسین اور مظہر موقع پر جاں بحق جبکہ 65سالہ سلمیٰ بی بی اور60سالہ سیماں بی بی شدید زخمی ہوگئیں ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بلھے شاہ ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔