یکم جنوری 2028تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ منظور
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے سے متعلق شق بھی منظور کرلی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی ترامیم پیش کیں جسکی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی جسکے تحت یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام نے آئین کے آرٹیکل 38 کے پیراگراف ایف میں ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا کہ سودی نظام کاخاتمہ جتنا جلدی ممکن ہو کیا جائے گا۔حکومت کی حمایت پر ایوان نے آرٹیکل 38 میں ترمیم منظور کرلی، 65 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہ پڑا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ الحمداللہ سینیٹ نے پاکستان سے سود کے خاتمے کی قرداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ ایک مخصوص لابی کو خوش کرنے کیلئے تحریک انصاف کے کسی بھی سینیٹر نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔