بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک چل بسے
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک چل بسے ۔ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اسمبلی ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے ۔
اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ خیال رہے ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے ، مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا، غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔