عرب فنکاروں کا یحیی سنوار کو خراج عقیدت،سید الطوفان کا لقب دیدیا

عرب فنکاروں کا یحیی سنوار کو خراج  عقیدت،سید الطوفان کا لقب دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سیاسی رہنما یحیی سنوار کی شہادت کے بعد عرب فنکاروں نے اپنی تخلیق کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور سوشل میڈیا پر ‘‘سید الطوفان’’کا لقب بھی دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی عرب فنکاروں کے تخلیقی فن پاروں اور خاکوں کی بھرمار دیکھنے کو ملی ہے ۔ فن پاروں کو یحیی سنوار کی شہادت کی یاد میں بنایا گیا ہے ، جو اسرائیلی فوج کے ساتھ اپنی آخری لڑائی میں شہید ہوئے ۔ان پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی تصاویر میں سنوار کی آخری لمحات کی مزاحمت کو دکھایا گیا ہے جب وہ غزہ میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہے تھے ۔ تصویروں میں سنوار کو اپنی چھڑی تھامے دکھایا گیا ہے ، جس سے انہوں نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو روکا۔ ان تخلیقی تصویروں نے ان لمحات کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں