وزارتوں،ڈویژنز ، محکموں ،اداروں میں 2 لاکھ اسامیاں ختم
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزارتوں،ڈویژنز ، محکموں، نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز میں 26 مختلف سروس کیڈر کی 2 لاکھ سے زیادہ اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق مذکورہ سروس کیڈر کی ختم ہونے والی اسامیوں پر مستقبل میں کوئی نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق مذکورہ سروس کیڈر پر موجودہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد مذکورہ اسامیاں ختم کر دی جائیں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی وزارتیں، ڈویژن، محکمے ، خود مختار، نیم خود مختار ادارے اور کارپوریشنز مذکورہ سروس کیڈر کی نئی اسامیاں تشکیل نہیں دیں گے اور نہ ہی موجودہ خالی ہونے والی اسامیوں پر بھرتی کریں گے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی وزارتیں، ڈویژن، محکمے ، خودمختار و نیم خود مختار محکمے اور کارپوریشنز ان سروس کیڈر پر تعینات ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی بھرتیاں نہیں کریں گے اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد تمام اسامیاں ختم کر دیں گے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی وزارتوں ،ڈویژن ،محکموں، خودمختار و نیم خود مختار محکموں اور کارپوریشنز میں نائب قاصد، قاصد، چوکیدار، سکیورٹی گارڈز ،لفٹ آپریٹرز، کلینرز، ریکارڈ سوٹر، کارپینٹرز، ہیلپر، کک، الیکٹریشن، باربر (حجام)، ڈی ایم او، خاکروب، ، پلمبر، آیا، واش مین، لوڈر، ا ٹینڈنٹ، سویپر، سینیٹری ورکرز، مالی، گارڈنر کی تمام منظور شدہ اسامیوں ختم کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق مذکورہ سروس کیڈر پر تعینات ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا، ان سروس کیڈر کی نئی اسامیاں تخلیق نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی خالی اسامیوں پر نئی بھرتی کی جائے گی۔