پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن :نظرثانی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج سماعت کریگا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن :نظرثانی اپیل  پر چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی  میں 3 رکنی بینچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد (دنیا نیوز)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں ، تحریک انصاف نے کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں