آئینی ترامیم منظوری:ریڈ زون کی سکیورٹی سخت، رینجر ،پولیس تعینات

آئینی ترامیم منظوری:ریڈ زون کی  سکیورٹی سخت، رینجر ،پولیس تعینات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ریڈ زون کے اطراف میں پنجاب پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی جبکہ ممکنہ عوامی احتجاج کے پیش نظرقیدی وینز بھی پہنچا دی گئی تھیں۔ اتوار کو اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کے پیش نظر ریڈ زون کے اندر رینجرز بھی تعینات کی گئی ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کو اینٹی رائٹ کٹس بھی فراہم کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں