بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کر کے کیا محسوس ہورہا تھا؟،صحافی کے سوال پر فضل الرحمن برہم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صحافی کے سوال پر برہم ہوگئے ۔
مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا؟ بانی پی ٹی آئی کی خوشامد کر کے کیا محسوس ہورہا تھا؟،صحافی کے سوال پر مولانا کے چہرے سے مسکراہٹ غائب ہوگئی اور برہم ہوتے ہوئے بولے آپ ایسا سوال کیوں کررہے ہیں؟۔اس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الحمدللہ ، اللہ کی مدد تھی آئینی ترمیم کے عمل پر ہم خوش ہیں، ہم نے ملک کی خدمت کرنی ہے ، آئین کی خدمت کرنی ہے ، ہم ملک کے نظام اور آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ترمیم میں جہاں کمیاں نظر آئیں ان کو ہم نے نکالا ہے ۔