ہائیکورٹ :انسدادسموگ کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انسدادسموگ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے بنیادی انسانی حقوق پر عملدرآمد کرانے کیلئے محکمہ ماحولیات و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت شفاف ماحول دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔