18 ماہ :پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ خرچ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے 18ماہ کے دوران دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوگئے ۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے آیا جبکہ ایک ارب 50کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے 120 احتجاج کیے ۔سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کوادا کیے گئے ، راولپنڈی،اٹک،لاہور،اسلام آباد احتجاج کامراکز رہے جہاں 30ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعنیات رہے ۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی میں 28 کروڑکے سیف سٹی کے 370 کیمروں کونقصان پہنچا، پولیس کی 220 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے ۔