سعودی عالم دین نے مسلمانوں کیلئے غیر مسلم ملک کی شہریت لینا حرام قرار دیدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سعودی عالم دین عاصم الحکیم نے مسلمانوں کیلئے غیر مسلم ملک کی شہریت لینا حرام قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے عاصم الحکیم سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو چھوڑ کر کینیڈین شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟، جس کے جواب میں عاصم الحکیم کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے ، کسی مسلمان کے لیے مسلم ملک کی شہریت چھوڑنا اور کافر ملک سے وفاداری کا حلف اٹھانا حرام ہے ۔