تھانہ نیوٹاؤن مقدمہ:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش
راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ نیوٹاؤن مین درج مقدمے میں 5روزہ ریمانڈ ملنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ۔
تھانہ نیو ٹاؤن کے انسپکٹر راشد کیانی ٹیم کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے گزشتہ روز پونے چار بجے اڈیالہ جیل پہنچے اور ساڑھے چار گھنٹے تک وہاں موجود رہے ۔بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا عمل اڈیالہ جیل میں ہی مکمل کیا جائے گا اوران کے سیل کو تھانہ نیوٹاؤن ڈکلیئر کردیاگیاہے ۔