ریٹائرڈججز کو انتخابی عذرداریوں پر سماعت سے روکنے کیلئے درخواست پر لارجربینچ بنانے کی سفارش

ریٹائرڈججز کو انتخابی عذرداریوں پر  سماعت سے روکنے کیلئے درخواست  پر لارجربینچ بنانے کی سفارش

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی ریٹائرڈججز کو انتخابی عذرداریوں پر سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی،عدالت نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ۔

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ این اے 128 لاہور سے عون چودھری کے مقابلے میں الیکشن لڑا،حکومت نے انتخابی عذرداری پر من پسند فیصلے کرانے کیلئے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز میں لگا دیا ہے ، ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل مقرر کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیرقانونی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز لگانے کا حکومتی اقدام معطل کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں