شہریوں سے لوٹ مار ،چورڈاکو ’’اپنا کام ‘‘نمٹا کر فرار
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز،3 موٹر سائیکلوں اور2 کاروں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔
بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے مسلم ٹاؤن میں اشفاق سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں شہباز سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں اقبال سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان،شالیمار میں عبدالحمید سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,شمالی چھاؤنی میں آصف سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں طاہر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا اورفرارہوگئے ۔چورگارڈن ٹاؤن اور غازی آباد سے کاریں جبکہ شادمان ،رائے ونڈ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرارہوگئے ۔