وزیراعظم کی مصروفیات،سی ایس بی کے بعدہائی پاور بورڈ اجلاس بھی ملتوی

وزیراعظم کی مصروفیات،سی ایس بی  کے بعدہائی پاور بورڈ اجلاس بھی ملتوی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹرل سلیکشن بورڈ (سی ایس بی )اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گریڈ 22 میں ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ (ہائی پاور ) اجلاس بھی ملتوی کر دیا ، ہائی پاور بورڈ اجلاس اب دسمبر کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے ۔

وزیراعظم نے سیاسی مصروفیت کے باعث ہائی پاور بورڈ اجلاس ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے ، قبل ازیں وزیراعظم آفس کی ہدایت کے مطابق ہائی پاور بورڈ اجلاس گزشتہ روز 22 نومبر کو ہونے کا امکان تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں