جیل اصلاحات،چیف جسٹس نے پشاور میں بھی ذیلی کمیٹی بنادی

جیل اصلاحات،چیف جسٹس نے پشاور میں بھی ذیلی کمیٹی بنادی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل اصلاحات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے خیبرپختونخوا میں بھی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،پشاور میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات پرمشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور خان، انتظامی اور مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات ،ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے بھی شرکت کی،اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایک منصفانہ اور مساوی فوجداری انصاف کے فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور خیبرپختونخوا میں جیل اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی،عائشہ بانو چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ہوں گی، فضل شکور خان، احمد کریم کنڈی اور امجد علی ذیلی کمیٹی کے اراکین ہوں گے ،آئی جی جیل خانہ جات کا نامزد کردہ نمائندہ بھی اس ذیلی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، ذیلی کمیٹی صوبے میں جیلوں کے حالات اور درجہ بندی کرکے رپورٹ تیار کرے گی،جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ جسٹس (ر) قلندرعلی خان کو ارسال کرے گی۔ چیف جسٹس نے کے پی کی جیل انتظامیہ کے 1289 چھوٹے جرائم کے قیدیوں کو رہا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں