وزیر اعلیٰ علی امین دہشتگردی مقدمہ میں اشتہاری قرار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں وزیر اعلی ٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مسلسل غیر حاضرسابق ممبران اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ میں کہاگیاکہ علی امین کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس دیگر ملزموں سے الگ کر دیا گیا ،ملزمان راجہ راشد حفیظ،واثق قیوم،راجہ خرم نواز،فیصل جاوید،عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں،عدالت کایہ بھی کہناہے کہ تمام غیر حاضر ملزموں کے وکلا سردار مصروف،مرتضیٰ طوری،زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی،تمام غیر حاضر ملزموں کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ،غیر حاضر ملزموں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں،کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔