پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی فنڈ پر بات چیت جاری:آئی ایم ایف

پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی فنڈ پر بات چیت جاری:آئی ایم ایف

اسلام آباد(اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی فنڈ پر بات چیت کا عمل جاری ہے تاہم اس کیلئے پس منظر میں کئی تکنیکی اور مالیاتی تفصیلات پر کام کی ضرورت ہے ۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرکمیونی کیشنز ڈیپارٹمنٹ جولی کوزاک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آر ایس ایف ایک ایساطریقہ کار ہے جس کے تحت ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ،پاکستان نے اس بارے میں رابطہ کیاہے اور آئی ایم ایف کی ٹیم اور پاکستانی حکام اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں تاہم اس کے لیے پس منظر میں کئی تکنیکی اور مالی تفصیلات پر کام کی ضرورت ہوگی، اس پروگرام کی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری بھی درکار ہوگی،ترجمان نے کہاپاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری پہلے سے مل چکی ہے جس کے تحت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اس پروگرام کا مقصد اقتصادی پالیسیوں کو مضبوط بنانا، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے ،توسیعی فنڈسہولت(ای ایف ایف) کے تحت جائزے سال میں دو بار یعنی چھ ماہ میں ایک بار ہوتے ہیں تاہم بعض پروگرامز میں یہ جائزے سہ ماہی بنیاد پربھی ہوتے ہیں،دو جائزوں کے درمیان عملے کے دورے معمول کا ایک روایتی عمل ہے اور ان دوروں کا مقصد پروگرام میں پیش رفت اور حکام کے ساتھ جاری بات چیت کو مضبوط بنانا ہوتا ہے ،آئی ایم ایف کے سٹاف نے 12سے 15نومبرتک پاکستان کادورہ کیا اورآئی ایم ایف کی ٹیم پروگرام کے حوالہ سے پاکستانی حکام کے عزم سے مطمئن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں