حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

اسلام آباد(دنیا نیوز،آئی این پی )رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو   چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیا جائے گا، ان کو وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور سے متعلق اختیارات حاصل ہوں گے ، حمزہ شہباز کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہو گا جبکہ چاروں صوبوں میں ذیلی دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے ۔ لاہور میں سٹیٹ گیسٹ ہائو س کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا صوبائی دفتر ڈکلیئر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں