پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع گرفتار دو خواتین رہا کرنیکا حکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور سردار مصروف خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عدالت نے سماعت2 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار دو خواتین کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دونوں خواتین کو رہا کرنیکا حکم دیدیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔