پنجاب کو تجارت اور صنعت کا مرکز بنانا میرامشن:مریم نواز

پنجاب کو تجارت اور صنعت کا مرکز بنانا میرامشن:مریم نواز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ دل سے پاکستانی ہوں اورپاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں ،معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسی بہت ضروری ہے ،پنجاب کو تجارت اور صنعت کا مرکز بنانا میرا مشن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں شاپنگ فیسٹیول کے انعقاد کا اصولی  فیصلہ کیا گیا،لاہور میں چین سٹورز کے اشتراک سے یہ پہلا شاپنگ فیسٹیول ہوگا۔چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد نے پنجاب میں سٹورز کے اوقات کار کیلئے سالانہ کیلنڈر بنانے کی تجویزپیش کی ۔ مریم نواز نے کہاکہ لاہور میں ہار س اینڈ کیٹل شو کو نئے انداز سے دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں،کاروباری برادری کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ،کاروبار کے فروغ کے لئے قابل عمل تجاویز پر ضرور عمل کیا جائے گا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے جیلانی پارک میں گل داؤدیکی سالانہ نمائش اور پی ایچ اے کمرشل نرسری کا افتتاح کیا۔ مریم نوازنے کہا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں،لاہور اور دیگر شہروں کے لوگ گل داؤدی کی نمائش دیکھنے ضرور آئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گل داؤدی سے سجے اونٹ کے ماڈل اور پھولوں سے لدی بگھی کے سامنے تصویر بھی بنوائی اورخوبصورت آسٹریلین طوطے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے نمائش میں عوام کوکھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی اورایک سٹال سے کڑک چائے بنوائی۔ وزیر اعلیٰ کوانار ، بون سائی کے پودے کاتحفہ پیش کیا گیا۔ نمائش جیلانی باغ میں 10 روز تک جاری رہے گی اورہرشام میں لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں