ایف بی آر:بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت

ایف بی آر:بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے ۔

ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے ۔اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیا پرپابندی کی تجویزواپس لینے کی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے ۔گزشتہ روز نوٹیفکیشن میں کیا کہا گیا؟واضح رہے کہ پیر کو ایف بی آر نے بیگیج سکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں