مونس الٰہی دوہرے مقدمہ قتل میں اشتہاری قرار
گجرات(دنیا نیوز)ایڈیشنل سیشن جج گجرات میاں جاوید اکرم نے رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کو دوہرے قتل مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔
مونس الٰہی و دیگر ملزموں پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔پولیس کے مطابق کیس میں نامزد ملزم اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، مونس الٰہی کو ایف آئی آر پر ملزموں کے انکشاف کے بعد اس کیس میں دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔تھانہ منگووال میں دوہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے ۔