اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ شام کی صورتحال تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شام کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔