اسلام آبادہائیکورٹ:ایکس پرپابندی کیخلاف درخواست 6فروری کوسماعت کیلئے مقرر

 اسلام آبادہائیکورٹ:ایکس  پرپابندی کیخلاف درخواست  6فروری کوسماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف صحافی احتشامعباسی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی، چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو درخواست پر سماعت کرینگے ۔

ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی،2 مئی اور 11 جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی،22 نومبر کو کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں