پاک بحریہ کی عمان ،سپین کے جنگی جہاز کیساتھ مشترکہ مشقیں
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس سیف نے عمان بحریہ کے جنگی جہاز السسیب (ALSEEB) اور سپین کے جنگی جہاز سانتا ماریا (SANTA MARIA) کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کا فروغ ہے۔
پاک بحریہ کے جہاز سیف پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر اور رائل عمان بحریہ کے جہاز السسیب کے مابین مشق، پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے فوکسڈ آپریشن "قراقرم ریزولو" کے دوران منعقد کی گئی ، فوکسڈ آپریشن قراقرم ریزولو کے اختتام پر پی این ایس سیف نے سپین کے جہاز سانتا ماریا کے ساتھ دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا جس میں مختلف بحری آپریشنز کئے گئے ۔پاک بحریہ نے بحر ہند کے اہم علاقوں میں مستقل موجودگی کو برقرار رکھتے ہوئے میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔