آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت

 آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت

بہاول پور (آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو ایک آزاد اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کی بنائی گئی پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں ، احمد پور شرقیہ پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر تے ہوئے سراج الحق نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے ، دونوں صوبے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ وفاق اور صوبہ آپس میں لڑ تے ہوئے ایک دوسرے کو فتح کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں