نظام کی بہتری‘ مکمل سرجری کی ضرورت
مظفر آباد (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے قول کام، کام اور کام پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک کی تنصیب کیلئے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔
ملازمین کو سرکاری اوقات کار کی پابندی کرنا ہوگی، مرضی سے آنے جانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کام سے دوری نے ہمیں اپاہج بنا دیا ہے ، کسی بھی شعبے میں چلے جاؤ نظام بگڑا ہوا ہے جس کی اوور آل سرجری کی ضرورت ہے ، میں خود 18، 18 گھنٹے کام کرتا ہوں تب جا کر عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہوا ، یہ تین روپے یونٹ بجلی اور 2 ہزار روپے من آٹا ویسے ہی نہیں مل گیا۔