ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ

 ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری  زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ، ٹریکٹروں کا پہلا کنسائمنٹ تنزانیہ پہنچا، جو بین الاقوامی تجارت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

 پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی کی قیادت میں اس اقدام کا مقصد نئی بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنا ہے ۔ ایس آئی ایف سی (SIFC) نے اس تجارتی اقدام کو فروغ دینے اور عالمی کاروباری تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کی سعودی عرب کو چاول کی برآمدات 2024 میں 25 فیصد بڑھ گئیں ، جو4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں