بیلف کا چھاپہ،2بھائی بازیاب 2پولیس افسروں کیخلاف مقدمے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دو بھائیوں کو آٹھ دن حبس بے جا میں رکھنے کا کیس ،عدالت نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور انچارج انویسٹی گیشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی نااہلی پر بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ، جسٹس محمد وحید خان نے شہری کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل سید علی حسین بخاری نے بتایاکہ پولیس نے غیرقانونی طور پر دونوں بھائیوں کو 8 دن بند رکھا، پولیس کو متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، لہذاعدالت شہریوں کو رہا کرنے اور پولیس کے خلاف کار روائی کا حکم دے ،دوران سماعت عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر ریاض اور شہباز احمد کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کردیا ، عدالت نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور انچارج انویسٹی گیشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی نااہلی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔