وزارت تعلیم میں ڈھائی کروڑکی کرپشن،2 سابق افسرگرفتار

وزارت تعلیم میں ڈھائی کروڑکی  کرپشن،2 سابق افسرگرفتار

اسلام آباد(دنیا نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث وزرات تعلیم کے سابق 2 افسران کوگرفتار کرلیا۔

 ملزمان کی شناخت سید اطہر حسین اور عمر صفدر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم سید اطہر حسین چیف فنانس آفیسر جبکہ عمر صفدر چیف انٹرنل آڈیٹر تعینات تھا،ملزمان نے مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز میں خورد برد کی،ملزمان نے 318 سے زائد جعلی چیک گھوسٹ ملازمین کے نام جاری کیے ،ملزمان نے اسلام آباد کلب کی ممبرشپ بھی غیر قانونی طور پر حاصل کی ،ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں