شعیب شاہین کے خلاف19 مقدمات ، رپورٹ ہائیکورٹ جمع
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کیس میں درج19 مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کردیئے جانے پر درخواست نمٹادی۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ کے مطابق شعیب شاہین کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، عدالت نے ریکارڈ جمع ہونے پر شعیب شاہین کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔