ڈی چوک کا نیا نام شہدا چوک رکھ دیا :علیمہ خان

 ڈی چوک کا نیا نام شہدا چوک رکھ دیا :علیمہ خان

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہداء چوک رکھ دیا ہے ،یہ ہمیشہ رہے گا۔اتوار کا دن یوم شہداء کے لیے مقرر ہو چکا ہے ،دنیا بھر میں شہداء کے لئے دعا کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بہت شواہد آچکے ویڈیوز بھی آئیں یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے ۔شواہد سامنے آرہے ہیں اداروں اور ہسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں ۔آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا ۔اتوار کو باغ ناران پشاور میں شہداء کے لیے سب جمع ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے ،ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں۔2ہی مطالبات ہیں کہ ڈی چوک سانحہ اور9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری 3سینئر موسٹ ججز سے کروائی جائے ۔پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے اگر یہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہے وہ رقوم پاکستان نہ بھیجیں یہ وہی اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آپ ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں،جنہیں کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں ۔یہ وہی پاکستانی ہیں جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاکستان لینڈ کرتے ہی آپ کو حراست میں لے لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں