رواں سال پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہوئے ، قائمہ کمیٹی صحت

رواں سال پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہوئے ، قائمہ کمیٹی صحت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کو کو بتایا گیا کہ رواں سال پولیو کے 59کیسز رپورٹ ہوئے اس وقت پوری دنیا پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے جو زیادہ تر عیدین کے موقع پر پھیلتا ہے ۔

اجلاس میں قومی ادارہ صحت ری سٹرکچرنگ ترمیمی بل 2024 بل پر بحث کی گئی اس موقع پر کوارڈی نیٹر صحت نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی ادارہ صحت عالمی معیارکا ادارہ ہے جو پولیو کیسز کی تلاش، تشخیص اور لیب کی ضروریات میں فعال کام کررہا ہے اس موقع پر پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے سربراہ انوارالحق نے کمیٹی کو پولیوکیسز کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں 88 پولیو ورکرز کی شہادتیں ہوئیں ہیں انہوں نے کہاکہ ابھی پولیووائرس کے پھیلاو کا موسم ہے فروری میں وائرس کم ہوجائے گا اور پولیو مہم میں خاطرخواہ کامیابی ملے گی ۔قائمہ کمیٹی قومی صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی، کمیٹی نے اجلاس میں عدم شرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔کمیٹی نے ڈینٹل ڈاکٹری کی تعلیم فریقین کی مشاروت کے بغیر پانچ سال کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں