پنجاب پولیس میں36لیگل انسپکٹرز کے تقرر و تبادلے
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس میں 36 لیگل انسپکٹرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹرز کو مختلف اضلاع سے ٹریننگ ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا ہے ۔ شیخوپورہ سے بشارت ،عبدالرؤف، ملتان سے طاہر عباس، قاسم رضا، لاہور سے جمیل ،رضوان مقبول، ساہیوال سے ارشاد ، جھنگ سے کاشف نواز ،راولپنڈی سے شمائلہ فاروق، ملتان سے اشعر طارق، میانوالی سے عارف، مظفر گڑھ سے عامر مسعود شاہ ودیگر انسپکٹرز کو ٹریننگ ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کیا گیا ہے ۔تمام انسپکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئی تعیناتی کی جگہ پر فوری طور پر رپورٹ کریں۔