پی ٹی آئی کا انقلاب فرام ہوم مہینے میں 1بارانگڑائی لیتا:عظمیٰ

پی ٹی آئی کا انقلاب فرام ہوم مہینے میں 1بارانگڑائی لیتا:عظمیٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کاانقلاب فرام ہوم مہینے میں ایک بار انگڑائی ضرور لیتا ہے ۔24اور 26نومبر کو جوشیلے خطاب کرنیوالی بشریٰ بی بی اپنا انقلابی بھاشن پشاور چھوڑ آئی ہیں۔

جیسے ہی ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے ، انقلاب تودم دبا کر بھاگ جاتا ہے ۔ بدقسمتی دیکھیں کہ 26نومبر کو جو جھانسی کی رانیبن رہی تھی وہ گزشتہ روزمنہ چھپائیکررہی تھی۔ 23نومبر کو شوہر کی طرح ازخود قوم سے خطاب کرنے والی بشریٰ آج اچھے بچوںکی طرح خاموش ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 26نومبر کو جو ڈی چوک فتح کرنے آئی تھی آج صحافیوں کے سوالوں پر ایک لفظ نہیں بول سکی، بشریٰ کی غیر سیاسی سوچ اور ان کے غیر سیاسی فیصلوں نے انکی پارٹی کو تقسیم کیا ہے ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں