بلاول سے وزیراعلیٰ ،صوبائی وزرا کی ملاقات، منصوبوں پر بریفنگ
کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور قاسم نوید قمر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سندھ کے مختلف شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سندھ اسمبلی سے متعلق مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ پی پی چیئرمین سے سندھ حکومت کے ترجمان اور سکھر کے میئر ارسلان شیخ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور سکھر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔بلاول بھٹو سے رکن سندھ اسمبلی شیراز راجپر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور خیرپور کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی ۔پی پی چیئرمین سے پی پی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ارباب وزیر میمن نے ارباب کامران اور ارباب گل محمد کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سجاول کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔