پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سہولت کاربن سکتا :ایازصادق

 پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سہولت کاربن سکتا :ایازصادق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اورعمرایوب میرے گھر تعزیت کیلئے آئے تھے ،اسد قیصرنے کہا کہ مذاکرات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی ہے ،بس اتنی سی گفتگو ہوئی، اگرمجھے اپروچ کیا تو سہولت کار رول ادا کرسکوں گا۔

ایازصادق نے دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گفتگو ہونی چاہئے ،مذاکرات سے متعلق حکومت کے ارادے کا معلوم نہیں ،جب تک وہ خود نہیں کہتے تومیں کیسے رول اداکرسکوں گا۔ ایاز صادق کاکہناتھاکہ مدارس بل میرے پاس اعتراض لگ کر آیا تھا، جسے دور کرکے میں نے بل واپس بھیج دیا تھاتو اب فی الحال یہ ایکٹ ہے ، اس کے بعد بل ہمارے پاس قومی اسمبلی میں واپس نہیں آیا۔مولانا فضل الرحمن کی اس حوالے سے سوچ بہت مثبت تھی،انہوں نے مدارس کے حوالے سے 17 دسمبر کو علما کرام کی میٹنگ رکھی ہے ،مولانا اس میں سب علما کی رائے لیں گے ،اگر وہ ترمیم لاناچاہتے ہیں تواس میں ن لیگ اور پی پی پی بھی شامل ہوگی ، صدر صاحب کا موقف اس پر آجائے تو بہتر ہوگا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ آج وزرا کا اسمبلی میں نہ ہونا شرمندگی کا باعث تھا، چند وزرا ہیں جو ریگولر آتے ہیں، وزیر اعظم نے کابینہ میں بھی کہا ہے کہ وزرا اجلاس میں حاضر رہا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں