القادر ٹرسٹ کیس :سزاہوئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے :اسد قیصر

 القادر ٹرسٹ کیس :سزاہوئی تو ملک گیر احتجاج کرینگے :اسد قیصر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آج آنا ہے ، وزرا ایک روز قبل ہی بیانات دے رہے تھے ،اسکا مطلب ہے وزرا کو فیصلے بارے پتہ ہے ، ملک میں انصاف کے نظام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بانی سمیت تمام اسیران رہاہوں، جوڈیشل کمیشن کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، بانی کی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے ۔ ہم نے ایک بجے میٹنگ بلائی ہے ، ہمیں پتہ ہے یہ سزا سنائیں گے ، سزا کیخلاف احتجاج اور تمام اسمبلیوں میں آوازاٹھائیں گے اورپورے ملک میں احتجاج کرینگے ۔ حکومت کے پاس بہترین موقع ہے مذاکرات سے فائدہ اٹھائے ، ہمارا آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے ، جدوجہد میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں، فیصل واوڈا بیچارے کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ ہم مزاحمت کی طرف بڑھیں گے ۔ ناکوں چنے چبوائیں گے ، یہ ایک لمبی جدوجہد ہے ، ہم آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھیں گے ، مذاکرات اور سزاکامعاملہ الگ الگ ہے ۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں، ڈیل نہیں، کل کے فیصلے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہو گی، جوبات ہوگی اسی مذاکراتی کمیٹی میں ہو گی، بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں