پختونخوا حکومت کا نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کا آغاز

 پختونخوا حکومت کا نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کا آغاز

پشاور (اے پی پی)نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تقریب میں اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کئے اورخطاب کرتے کہا احساس نوجوان پروگرام نوجوانوں کو روزگاردینے اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسکے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔3 ارب روپے سے تین سالہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔رواں بجٹ میں ایک ارب دس کروڑ مختص ہیں۔ پروگرام کے پہلے حصے میں بینک آف خیبر کے اشتراک سے نوجوانوں کو ایک ارب کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔18سے 35 سال تک 3 سے 5نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ تک فراہم کررہے ہیں، قرضوں کی واپسی کا8 سال کا آسان شیڈول رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا 3 مختلف پروگرامز احساس اپنا گھر پروگرام ،احساس روزگارپروگرام اور احساس ہنر پروگرام بھی جلد شروع کئے جارہے ہیں،احساس پروگراموں کیلئے رواں بجٹ میں مجموعی طور پر 15 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں