اساتذہ کو25 فیصدٹیکس چھوٹ سہولت ختم،نوٹیفکیشن جاری

 اساتذہ کو25 فیصدٹیکس چھوٹ سہولت ختم،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایف بی آر نے اساتذہ کو25 فیصد ٹیکس چھوٹ سہولت ختم کر دی ،آدھا مالی سال گزرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا)نے ایف بی آر کے عمل کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

صدر فپواسا امجد عباس مگسی کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور محققین کو حاصل 25 فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،اس ٹیکس چھوٹ کا اعلان وزیر خزانہ نے کیا تھا۔ایف بی آر کا قومی اسمبلی کے منظور شدہ بل کیخلاف یکطرفہ فیصلہ قانون سازی اختیارات کے منافی ہے ۔فپواسا نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اختیارات سے تجاوزاور اسمبلی کارروائی کی خلاف ورزی پر ایف بی آر سے جواب طلبی اور نوٹیفکیشن کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں