میڈیکل ویسٹ کی چوری پرکسی کیخلاف کارروائی نہ ہوئی
لاہور(سجاد کاظمی سے )جناح ہسپتال لاہور میں میڈیکل ویسٹ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے دنیا نیوز نے میڈیکل ویسٹ چوری ہونے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کہ جناح ہسپتال لاہور میں 13جنوری کی رات 8بجکر 3منٹ پر میڈیکل ویسٹ کا رکشہ لوڈ کرکے ہسپتال سے باہر لیجایا جارہا ہے ۔دنیا نیوز نے گزشتہ روز ایسی ہی ایک خبر نشر کی تھی جس میں واضح طور پر جناح ہسپتال کے اندر کیمپ لگا کر میڈیکل ویسٹ کو فروخت کیا جارہا تھا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو میڈیکل ویسٹ کو فروخت کررہے تھے مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی سامنے نہ آسکی ہے ۔دنیانیوز نے رکشہ کی جناح ہسپتال سے باہر نکلنے کی ویڈیو نشر کی ہے ،ویڈیو میں رکشہ کو میڈیکل ویسٹ باہر لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔جناح ہسپتال میں میڈیکل ویسٹ کو برن کرنے کے لیے باقاعدہ انسیریٹر کی سہولت بھی میسر ہے اس کے باوجود میڈیکل ویسٹ کو ہسپتال سے باہرلیجایا جارہا ہے ۔میڈیکل ویسٹ کو ضائع کرنے کے پیرا میٹرز مکمل ہونے کے باوجود میڈیکل ویسٹ باہر جانا محکمہ صحت اور جناح ہسپتال انتظامیہ کے لیے سوال چھوڑ رہا ہے ۔پرنسل جناح ہسپتال پروفیسر اصغر نقی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس میڈیکل ویسٹ کو ضائع کرنے کا پورا نظام موجود ہے ۔ حیرانگی کی بات ہے اگر اس طرح میڈیکل ویسٹ باہر جارہی ہے تو اس میں سکیورٹی اور سینٹری ورکرز کے لوگ بھی ملوث ہوں گے ۔