190 ملین پاؤنڈ زکیس سہولت کاری زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی :علیمہ

190 ملین پاؤنڈ زکیس   سہولت کاری زرداری نے کی  مگر سزا عمران خان کو دی جارہی :علیمہ

راولپنڈی (خبرنگار)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے۔

جس کیس میں بانی کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں،کبھی کہتے ہیں بانی نے چوری کرلیے ہیں،انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے ،یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی ۔این سی اے نے سوال اٹھایا کہ یہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں ،این سی اے نے کہا یہ چوری یا منی لانڈرنگ کے پیسے نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں