پنجاب اسمبلی :عظمیٰ بخاری ، اپوزیشن رکن میں نوک جھوک

پنجاب اسمبلی :عظمیٰ بخاری ، اپوزیشن رکن میں نوک جھوک

لاہور(سیاسی نمائندہ) وزیر اطلاعات اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امسال بھی مارچ کلچر ڈے منائیگی،پنجاب اسمبلی نے بڑھتی آبادی کے حوالے سے مفاد عامہ کی قرارداد متفقہ منظور کر لی ۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 58 منٹ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔ ڈپٹی سپیکر نے مہمان گیلری میں بیٹھے سہیل عدنان کوبرٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر خراج تحسین کیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزرات اطلاعات بارے سوالوں کے جواب دیئے ۔دوران اجلاس عظمیٰ بخاری اور اپوزیشن رکن وقاص مان میں ہلکی پھلکی نوک جھوک ہوئی ،حکومتی رکن امجد جاوید نے ضمنی سوال میں انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب نے پانچ سو ملین روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کیلئے ابھی تک اکاؤنٹ ہی نہیں کھولا جو افسوسناک ہے ،جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا حکومت کافنڈ اکائونٹ نہ جلد کھل جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں